بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جون سے ہوگا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 14 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، جہاں 18 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم 6 اضلاع میں ہیٹ ویوکی پیشگوئی کے باعث مہم 5 روز کے لیے مو خر کردی گئی ہے، ان اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 8 جون سے شروع ہوگی۔جبکہ ملک بھرکے 67 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز کیا گیا ہے، مہم کےدوران ایک کروڑ 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔