سوئی گیس کمپنی میں بلوچستان کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی دینے والے گیارہ سال سے تنخواہ سے محروم


بولان(قدرت روزنامہ)صوبے بھر میں سوئی گیس کمپنی میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے افراد سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اعلان کردہ 32000 ہزار روپے کی تنخواہوں سے دس سال سے محروم ہیں ڈیلی ویجز پر دیگر محکموں پر کام کرنے والے افراد 32000 ہزار روپے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں 2013 کی ن لیگ کی مرکزی حکومت نے ملک بھر میں ڈیلی ویجز مزدور طبقے کی تنخواہوں کا 32000 ہزار کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جبکہ اس حوالے سے سوئی گیس کمپنی میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سرانجام دینے والوں افراد کو 22000 ہزار روپے تنخواہیں دی جا رہی ہیں اس مہنگائی کے دور میں سیکورٹی گارڈ اس معقول تنخواہوں میں گزرا نہیں کر پا رہے ہیں بجلی اور سوئی گیس کے بلوں نے غریب مزدور طبقے کو مہنگائی کی چکی پر پیس کر رکھا ہے دوسری جانب سوئی گیس کمپنی پر کام کرنے والے زم سیکورٹی ایجنسی بلوچستان کے سیکورٹی گارڈ بارہ گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انھیں کمپنی کی جانب سے 22000 ہزار روپے تنخواہیں دے کر انکی بےروزگاری کا ناجائز فاہدہ اٹھا رہی ہے گزشتہ گیارہ سال سے سیکورٹی گارڈ 2013 کے جاری نوٹیفکیشن کی تنخواہوں سے محروم ہیں ہر سال سوئی گیس حکام اور نجی کمپنی کے ذمہ دار طفل تسلیاں دے رہے ہیں مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ان جھوٹے دلاسوں سے سیکورٹی گارڈ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں ملک بھر میں دیگر سرکاری ،نیم سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے سیکورٹی گارڈ مزدور طبقہ 32000 ہزار روپے تنخواہیں وصول کر رہا ہے لیکن سوئی گیس کمپنی پر زم کمپنی کے سیکورٹی گارڈ افراد کے ساتھ زم کمپنی زیادتی کر رہی ہے کچھی و سبی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور لیبر کورٹ کے معزز جج سے اپیل کی ہے کہ سوئی گیس کمپنی پر کام کرنے والے زم کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کی کم تنخواہیں دینے کے خلاف نوٹس لے کر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی گارڈ کو انصاف فراہم کیا جائے۔