ایس بی کے وومن یونیورسٹی میں 8 ہزار سے زائد اسامیوں کی فہرست جاری کی جائیگی، وزیر تعلیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہدایت کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی8ہزار سے زائد آسامیاں کا فہرست کا لیٹر آج جاری ہوگا تاکہ ایس بی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیٹر جاری کرسکیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام آسامیوں کے لیٹر آج جاری ہوگا تاکہ بلوچستان میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکیں تاہم محکمہ تعلیم تمام ڈاکومنٹس اور دیگر کوائف کو چیک کرے گا تاکہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری تعلیم صالح ناصر اور ڈائر یکٹر ایجوکیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ ایس بی کے یونیورسٹی کے ٹیسٹ انٹرویو کے حوالے سے وزیر اعلی کو شکایت موصول ہوئی تھی ہم نے کوشش کیا کہ اس ایشو پر بلوچستان اسمبلی میں ڈبیٹ کیا جاسکیں لیکن قانونی وجوہات کی بنا پر اسمبلی میں اس پر ڈبیٹ نہیں ہوسکا اس کے بعد ہم نے کیبنیٹ کے اجلاس میں اس کے تمام پہلووں پر غور کیا گیا وزیر اعلی کی لیگل ٹیم نے بھی اس کو دیکھا ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہدایت کے مطابق ایس کے بی کو آج لیٹر جاری کررہے ہیں تمام اساتذہ کے لیٹر جاری کریں تاکہ بلوچستان میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجاسکیں واضح رہے کہ 2019میں یہ رزلٹ دینا تھا لیکن شکایت کے سبب اتنا عرصہ یہ عمل روکا رہا ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اب بھی یونین کونسل کے پالیسی کے مطابق اساتذہ کے رزلٹ اعلان ہورہے ہیں تاہم رزلٹ کے بعد اگر کسی کو شکایت ہو تو اس کو بھی محکمہ تعلیم دیکھے گی گورنمنٹ آف بلوچستان کی کوشش تھی کہ تعلیم کے شعبے میں میرٹ کے بنیاد پر ایسے اساتذہ بھرتی کیے جائیں جو قابل ہوں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے بوگس اساتذہ کو پہلے ہی فارغ کردیا گیا ہے اور یہ ہماری شروع دن سے ہی پالیسی ہے . .

.

متعلقہ خبریں