میگا پروجیکٹس کی جلد تکمیل سے بلوچستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، کور کمانڈر


سبی(قدرت روزنامہ)کور کما نڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے سبی ایف سی نا رتھ ہیڈ کواٹر میں سبی نصیرآباد کے قبا ئلی عما ئدین ،زمینداروں، اور شہداءکے اہل خا نہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ صوبے میں میگا پرو جیکٹس کی جلد تکمیل سے بلو چستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا سبی ،بولان نصیر آباد سمیت دیگر علا قوں میں میگا پرو جیکٹس کی تکمیل سے بے روز گا ری کا خاتمہ ہو گا اس موقع پر اآئی جی ایف سی بلو چستان میجر جنرل عامر اجمل، سبی سکا ﺅٹس کے کما نڈر بریگیڈیئر عمر الطاف ،کمشنر سبی ڈویژن بشیر بنگلزئی، ڈی آجی نصیر آباد سلیم لہڑی، ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی، سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب غوث بخش خان با روزئی، سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مردان خان ڈومکی، میر حیر بیار خان ڈومکی، سابق تحصیل نا ظم میر اصغر مری ، ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردار زادہ میر بیبرک خان رند ،چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی سردارمحمد خان خجک، سرادر ابراہیم با روزئی، میر حبیب رند، سبی پرےس کلب کے صدر حاجی سعےد الدےن طارق ،جنرل سےکرٹری ناشاد بلوچ سنیئر نا ئب صدر مےر سلےم گشکوری سینئر جوائنٹ سےکرٹری سےد طاہرعلی آفس سےکرٹری ظہور احمد مگسی ، سےد جاوےد شاہ افصال رضا دیگر قبا ئلی سیاسی عما ئدین ،زمینداروں اور شہداءکے اہل خانہ کی بڑی تعداد مو جود تھی قبل ازیں سبی اور نصیر آباد کے زمینداروں کی جا نب سے کور کما نڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم اور آئی جی ایف سی بلو چستان میجر جنرل عامر اجمل کو روائٹی بلو چی پگڑیاں اور شال پہنا ئے گئے کور کمانڈر بلو چستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا کہ سبی نصیر آباد و دیگر علا قوں کے زمینداروںکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے بہت جلد کچھی کینال کی تعمیر کا کام شروع ہو جا ئے گا اور آئندہ 2سے 3سال میں مکمل کرلیا جائے گا اس کے علا وہ بلو چستان کے زمینداروں کو حکو مت سولر سسٹم فرا ہم کیئے جا رہے ہیں جس سے زمینداروں کی مشکلات کم ہوں گی انھوں نے کہا کہ صوبے کا زمیندار ہمارا سرما یہ ہے جب یہ مضبوط ہو گا تو صوبے میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اس کے علا وہ وفاق کی حکومت صوبا ئی حکومت کے ساتھ مل کر جدید ترین ٹیکنا لو جی کا استعمال اپنا رہی ہے جس سے زمیندار کا دنوں کا کام گھنٹوں میں مکمل ہو جا تا ہے۔