سندھ: اوّل تا آٹھویں جماعت کے اسکول جمعے سے بند کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)سندھ میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکول ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول جمعے سے بند کر دیئے جائیں گے، جبکہ نویں کلاس اور اس سے زائد کے تعلیمی ادارے بھی سوائے امتحانات کے بند ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کر دیا جائے گا، تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل کو جمعے سے بند کیا جائے گا، جبکہ سینما، انڈور جمز اور انڈور کھیل بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان، بھارتی کورونا ویرینٹ کے کیس بڑھ گئے

محکمہ صحت سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں نئے کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز 5 فیصد سے بڑھے ہیں تو یہ خطرناک صورتِ حال ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بتایا کہ صوبے میں کل 16 ہزار 262 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 201 کیسز سامنے آئے، اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں ہیں، اب زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 11 فیصد تھی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 21 فیصد، جنوبی میں 15 فیصد، وسطی میں 12 اور کورنگی میں 8 فیصد کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہو چکا: سیکریٹری صحت KPK

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب سے بڑے شہر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صورتِ حال کافی خراب ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی 58 لاکھ 70ہزار 991 خوراکیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ اب تک 44 لاکھ 65 ہزار 908 خوراکیں استعمال ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 49 ہزار 586 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 621 ہو گئیں۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago