تیل ترسیل کی اجازت کے بعد چیک پوسٹوں پر رشوت کے ریٹ بڑھا دیے گئے
حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل بندش ٹرانسپورٹرز اور کاروبار سے منسلک افراد کا احتجاج محدود مقدار میں تیل کی ترسیل کی اجازت کے بعد چیک پوسٹوں پر رشوت کے ریٹ بڑھا دیئے گئے وندر سسی پنوں اسمگلنگ روٹ ایک بار پھر بحال ،حب خاص باغ مائی گاڑھی حب ندی سے غیر ملکی نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اسمگل شدہ سامان سے بھری گاڑیوں کی گزر گاہ بن گیا لین دین پر اسمگلرز اور ایک سرکاری فورس کے اہلکاروں کے مابین ایک ماہ میں دومرتبہ جھگڑا اہلکار اور اسمگلردست وگریباں خاص باغ حب ندی اسمگلنگ روٹ پر پولیس اور بااثر افراد نے بھی غیر قانونی اور نجی چیک پوسٹیں قائم کرلیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایرانی تیل کی محدود مقدار مٰن ترسیل کی اجازت کے بعد ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کی حدود میں شاہراہ اور دیگر اسمگلنگ کے کچے راستوں پر قائم غیر قانونی چیک پوسٹوں پر رشوت کے ریٹ بڑھا دیئے گئے ہیں جس پر اس کاروبار سے وابستہ افراد نے تشویش کا اظہار کیا ہے مزید برآں وندر سے براستہ منبار ندی سسی پنوں ساکران تک اسمگلنگ کا بدنام زمانہ روٹ ایک بار پھر سے بحال کردگیا جبکہ دوسری جانب حب شہر سے ساکران روڈ اور خاص باغ حب ندی سے مائی گاڑھی کے راستے سے غیر ملکی اسمگل شدہ سامان سے بھری گاڑیوں سے لین دین پر ایک سرکاری محکمے کے اہلکاروں اور اسمگلروں کے درمیان ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ لڑائی جھگڑے کے واقعات رو نما ہو چکے ہیں اور نوبت ہاتھاپائی تک جاپہنچی ایک واقعہ حب سٹی پولیس تک پہنچ گیا اور معاملہ سرکاری ریکارڈ پر لایا گیا ذرائع بتاتے ہیں کہ خاص باغ مائی گاڑھی حب ندی روٹ پر پولیس سمیت بعض بااثر افراد نے بھی اپنی غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں اور غیر ملکی سامان سے بھری جانے والی گاڑیوں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔