حکومت کسانوں اور دیگر شعبوں کو دی سبسڈی واپس نہ لے، جان محمد بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر جان محمد بلیدی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کسانوں اور دیگر شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی واپس نہ لے ایسے اقدامات سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے صحافی برادری کے لئے انشورنس کوریج کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور میڈیا کے مزید کارکنان تک اس کی تیزی سے توسیع پر زور دیا۔ جان بلیدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے بڑھائے جانے والے فنڈز کی بھی تعریف کی۔