نوکنڈی میں بجلی کی مین لائنوں کی چوری، شدید گرمی میں علاقہ مکین پریشان


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن کو مسلسل دالبندین سے کاٹ کر علاقے میں بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالا جارہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید گرمی میں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے نوکنڈی ٹرانسمیشن لائن دالبندین گرڈ سے منسلک ہے جہاں سے آٹھ مرتبہ کھمبوں سے کبھی تار چوری تو کبھی گولی مار کر ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور کیسیکو حکام کی جانب سے اس شرپسندی کیخلاف باقاعدہ دالبندین پولیس اسٹیشن میں ایف ائی ار بھی درج کی گئی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ٹرانسمیشن لائن کی تار کی چوری اور گولی مارنے کا سلسلہ حالیہ عام انتخابات کے بعد شروع ہوئی ہے جسکی وجہ سے ائے روز ٹرانسمیشن لائن کو ٹارگٹ کرکے نوکنڈی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے گزشتہ دن ایسی ہی صورتحال سے نوکنڈی کے عوام کو گزرنا پڑا جہاں تار کو چوری کرکے پورا دن علاقہ میں بجلی کی فراہمی معطل رہی شدید گرمی میں عدم بجلی کی دستیابی سے بوڑھے ،بچے ،گھریلو صارفین ،تاجر برادری سمیت عام صارف کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے گزشتہ شام ایل ایس علی احمد ریکی نے کہیں سے تار ڈھونڈ کر بجلی بحالی میں کرداد ادا کیا دالبندین کے مقام پر بجلی ٹرانسمیشن لائن کو مسلسل ٹارگٹ کرنے پر ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس افسر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچانے والے گروہ کا سراغ لگا کر انکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیں اور ٹرانسمیشن لائن کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائی جائیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے چوروں کیخلاف کاروائی کا عمل شروع کردی ہے۔