کوئٹہ، ٹیکس میں اضافے پر تنخواہ دار طبقہ شدید پریشان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے پر تنخواہ دار طبقہ شدید پریشان ہے۔سرکاری ملازم قادر کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی میں ٹیکس بڑھنے کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ ملازم خالد کا کہنا ہے کہ تنخواہ تو بڑھتی نہیں، ہر سال ٹیکس بڑھنے سے گزارا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔