اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں . بیرسٹر سیف نے کہا کہ عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہئیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد کیلئے براہ راست رابطے رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے . بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ ریاست کی خرابی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے . . .

متعلقہ خبریں