چینی قونصل جنرل کی جانب سے گوادر میں مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب

گوادر(قدرت روزنامہ)چین کے قونصل جنرل کی طرف سے گوادر کے عوام کیلئے مختلف جگہوں پر سولر لائیٹس کی تنصیب . ماہیگیروں کا چینی قونصل جنرل کا شکریہ .

سولر لائیٹس فش ہاربر،میرین ڈرائیو،ایکسپریس وے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نصب کئیے گئے ہیں . سولر لائیٹ کی روشنی سے پدی زر میرین ڈرائیو فش لینڈنگ ایریا میں رات کے اوقات میں مچھلی اتارنے ,ماہیگیروں کی کشتیوں کی حفاظت کی سہولت میسر آئی ہے,اس موقع پر ماہیگیروں نے کہا کہ پدی زر میں سولر لائیٹس کی تنصیب سے جہاں رات کے اوقات خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے وہیں ماہیگیروں کی کھڑی کشتیوں کیلئے روشنی اور حفاظت کا بندوبست بھی ہوا ہے،گوادر فش ہار جو شہر کی سب سے بڑی فش لینڈنگ مارکیٹ ہے جہاں روزانہ سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں ماہیگیر اپنی شکار کی ہوئی مچھلیاں لا کر نیلام کرتے ہیں سولر لائیٹس کی تنصیب سے فش ہاربر ایریا روشنی کا منبع بن گیا ہے،پدی زر میرین ڈرائیو کی طرح یہاں بھی ماہیگیروں اور فش ہاربر پر آنیوالے عوام کو بڑی سہولت میسر آگئی ہے، ویسٹ بے ایکسپریس وے پر سمندر میں شکار کیلئے جانیوالے تینوں گزرگاہوں بلوچ وارڈ بریج،گزروان بریج اور ڈوریہ بریج میں بھی سولر لائیٹس نصب کئیے گئے ہیں جس سے ماہیگیروں کو سمندر میں آنے اور جانے کیلئے روشنی میسر آیا ہے اور انکی کشتیوں کیلئے روشنی اور حفاظت کی سہولت میسر آیا ہے ماہیگیر الہی بخش کا کہنا ہے کہ چین کے قونصل جنرل ہمیشہ سے ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتا رہا ہے،جو انکی گوادر کے عوام کے ساتھ دوستی اور فراخدلی کا ثبوت ہے طوفانی بارشوں ہوں یا دیگر قدرتی آفات چین کا قونصل جنرل ہمیشہ گوادر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہا ہے،اس سے قبل ماہیگیروں میں ماہیگری کے آلات،جال اور انجن کی تقسیم کے علاوہ راشن بھی عطیہ کی گئی ہے،گوادر اور چین کے عوام کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہے ،ڈسٹرکٹ سول ہسپتال میں بھی سولر لائیٹس نصب کئیے گئے ہیں جس سے ہسپتال میں روشنی کا انتظام ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں