شمالی وزیرستان قبائلی مشر کی گاڑی پر دھماکا
(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کے قبائلی مشر کی گاڑی پر دھماکا ہوا۔
تفصیلارت کے مطابق شمالی وزیرستان شیواہ میں سیفلی کے مقام پر گاڑی میں بم دھماکا ہوا جبکہ دھماکا ملک ریمال جان کی گاڑی میں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت ملک ریمال جان گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
