منیب بٹ اور علیزے شاہ کے شوٹ کی نئی تصاویر

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار منیب بٹ اور اداکارہ علیزے شاہ کے فیشن شوٹ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے . رپورٹس کے مطابق اداکار منیب بٹ اور اداکارہ علیزے شاہ کا حال ہی میں دلکش انداز میں شوٹ ہوا ہے .

اس شوٹ کی تصاویر منیب بٹ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی گئی ہیں . علاوہ ازیں اداکارہ علیزے شاہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شوٹ کی تمام تصاویر شیئر کی ہیں . اس شوٹ میں منیب بٹ اورر علیزے شاہ کو ایک جوڑے کی مناسبت سے رومانوی لک دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے . اس کے علاوہ اداکارہ علیزے شاہ کو ایک دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں