عائزہ خان کے نئے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان کے نئے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں . عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے .

ان تصاویر میں اداکارہ عائزہ خان کو مختلف طرز کے عروسی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ہر لباس کے ساتھ ان کا انداز بھی بہت مختلف ہے . اپنے شوٹ کے حوالے سے اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کا شوٹ دیکھا جاسکتا ہے . خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اپنی خوبصورتی کے باعث مختلف شوٹ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں . واضح رہے کہ عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویراور ویڈویوز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے . . .

متعلقہ خبریں