چمن دھرنا،پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظرتھرٹ الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چمن میں جاری دھرنے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے تاجر لغڑی اتحاد چمن کو مراسلہ ارسال کردیا . ایس پی چمن کی جانب سیکورٹی خدشات کے حوالے سے امیر تاجر لغڑی اتحاد چمن مو لوی عبد المنان کے نام لکھے گئے مراسلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ امیر تاجر لغڑی اتحاد چمن مو لوی عبد المنان کو کئی بار سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں کہ ملک دشمن عناصر عوامی اجتماع کو کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں، حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تاجر لغڑی اتحاد چمن کا تعاون درکار ہے، امیر تاجر لغڑی اتحاد چمن تعاون کریں تاکہ سرچنگ سویپنگ کی جا سکے، مر اسلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پر لت آنے اور جا نے کے لئے دو ہی راستے استعمال کئے جائیں مو لوی عبد المنان رضا کاروں کو ہدایت کریں کہ دھر نے میں آنے والے شرکاءکی تلاشی یقینی بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں