شہروز سے دوبارہ شادی کے سوال پر سائرہ یوسف کیا کہتی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُن معروف سابق جوڑوں میں ہوتا ہے، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور سال 2014 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی نورے کی پیدائش ہوئی تھی، سال 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
سائرہ یوسف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی عید کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی نورے بھی موجود تھیں،ان تصاویر پر مداحوں نے ہزاروں تبصرے کیے لیکن ایک مداح کے کمنٹ نے سوشل میڈیا پیجز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
مرال زاہد نامی خاتون نے سائرہ یوسف سے سوال کیا ‘کیا آپ شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں؟‘ جس پر اداکارہ نے کہا ’نہیں‘، ساتھ ہی اداکارہ نے جذبات سے بھرپور ایک ایموجی بھی بنایا۔

صارف کے سوال کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چند صارفین کی جانب سے سائرہ پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس فضول سوال کا جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔
کئی صارفین نے صارف پر بھی تنقید کی کہ اس قسم کے بیکار سوال کا کوئی جواز نہیں تھا۔