چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی پلان پر اہم اجلاس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا . وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے بھی شرکت کی .

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے . ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں، سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں . اہم سیکیورٹی اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں