ایوان میں نازیبا الفاظ کا استعمال، ممبر قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی رکنیت معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ممبر قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی رواں اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
ثنااللہ مستی خیل نے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ ہم فارم 45 والے ہیں جبکہ جو حکومت میں بیٹھے ہیں یہ فارم 47 کے ذریعے جیت کر آئے۔
ثنااللہ مستی خیل کے نازیبا الفاظ پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا اور ہنگامہ آرائی بھی ہوئی جس پر اسپیکر کو اجلاس میں وقفہ کرنا پڑا
بعد ازاں خواتین ارکان اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اسپیکر چیمبر پہنچ گئیں اور احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر اسپیکر نے ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے رواں سیشن کے لیے ثنااللہ مستی خیل کی رکنیت معطل کردی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ ہی نہیں کہ مذمت کیسے کروں۔