ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے، کور کمانڈر بلوچستان
کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیا، جہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی . اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے اور انھوں نے ارداس (دعا) بھی کی . کور کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے . ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے . تقریب کے دوران لنگر بھی تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکا نے شرکت کی اور اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی . آخر میں نوجوانوں نے گٹکا (روایتی جنگی فن) بھی پیش کیا، جسے شرکا نے بہت پسند کیا . سکھ برادری نے کورکمانڈر کی گردوارہ آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورکمانڈر کے بیحد مشکور ہیں . . .