لیویز کی فائرنگ سے شہری زخمی، انتظامیہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کریں، بی این پی پنجگور
پنجگور(قدرت روزنامہ)بی این پی پنجگور کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز تربت سے پنجگور کی طرف آنے والے الٹو گاڑی جس میں فیملی کے ساتھ مقیم الدین ولد محمد دین سفر کررہا تھا اور لیویز چیک پوسٹ پر پہنچنے سے پہلے لیویز اہلکار نے اَس کو ٹارگٹ کر کے شدید زخمی کیا۔ مقیم الدین زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔جبکہ یہی لیویز اہلکار جراہم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔قمرالدین بی این پی پنجگور کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عطاالرحمٰن بلوچ کے کزن ہیں۔ بی این پی ڈی جی لیویز کمشنر مکران سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے غیر زمہ دار اہلکار کے خلاف ایکشن لے۔