پرویز الٰہی نے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی، پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نہ عمران خان پیچھے ہٹے نہ میں ہٹوں گا، جبکہ پی ٹی آئی جلد اقتدار میں ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور میں جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں، وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی۔
پرویز الٰہی نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کرنے والے گجرات کے لوگوں سے پہلے معافی مانگیں، جب تک معافی نہیں مانگتے کوئی بات نہیں ہوگی، آج میں سرخرو ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پرانے ساتھیوں سے مل کر خوشی ہورہی ہے، آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے۔
واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار ہونے والے چوہدری پرویز الٰہی منگل 21 مئی 2024 کو رہا ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد انہوں نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔