جڑانوالہ میں بیٹوں نے غیرت کے نام پر باپ کو قتل کرکے لاش اپنے کوارٹر میں دفنادی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے چک 236 میں سفاک بیٹوں نے باپ کو قتل کرکےلاش دفنا دی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اینٹوں کے بھٹے پر ملزمان کےکوارٹر سے برآمد ہوئی، فیصل محمد علی نامی شخص کو اس کے بیٹوں نے 2 ماہ قبل قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دادا (مقتول کے والد) کی اطلاع پرکارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے اپنے باپ کو مبینہ طورپر غیرت کے نام پرقتل کیا اور اس کی لاش چھپا دی۔