موجودہ ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر پبلک فرینڈلی بنانا ضروری ہے . موجودہ سسٹم کی بحالی اور ری سٹرکچرنگ کی جائے گی . پنجاب کے ہر شہری کے لئے صحت کی بہترین سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہمارا عزم ہے . وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں جدید ریسرچ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی- . .
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی مشیر صحت میجر جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی نے ملاقات کی،جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا-مشیر صحت اظہر کیانی نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے لیے سفارشات پیش کیں-ملاقات میں ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ صحت کا شعبہ میرے دل کے بہت قریب ہے - ہیلتھ کے شعبے میں انقلاب لا نے کا تہیہ کر لیا ہے -تمام مراکز صحت، ٹی ایچ کیو اور ٹرشری ہاسپٹلز کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع کر دیا ہے -دل کے امراض، ٹی بی، کینسر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں - انتہائی خوشی ہوئی جب ایک خاتون نے مجھے گھر ڈلیور ہونے والی دل کی ادوایات دکھائیں -فیلڈ ہاسپٹلز اور کلینک آن ویلز کا منصوبہ کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے-چند ہفتوں میں 12 لاکھ افراد کا ان کی دہلیز پر علاج ہوا ہے-فیلڈ ہسپتالوں میں مفت ادویات کے ساتھ ایکسرے، فری لیب ٹیسٹ اور ای سی جی موجود ہے-500 مزید کلینک آن ویلزکا اضافہ کررہے ہیں -جہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں، وہاں ڈاکٹرز کو بھیجنے کے لیے مراعات دے رہے ہیں - دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی کمی نہیں رہے گی-سابق دور میں جو دوائیاں ہسپتالوں میں بند کر دی گئی تھیں، دوبارہ ملنا شروع ہو چکی ہیں -
انہو ں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں اور لوگوں کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچائی جا رہی ہیں -فیلڈ ہسپتالوں کا دائرہ کار بتدریج اضلاع تک وسیع کیا جائے گا . ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بننے سے دیہات کے مکینوں کو شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا .
متعلقہ خبریں