یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین پرعائد فکسڈ چارج یکم جولائی سے وصول کیے جائیں گے جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فکسڈ چارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے۔
301 ایک سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ
401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ
501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ
601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ جبکہ 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپیہ وصول کیا جائے گا۔