.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت گرمی کے موسم میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات ہونے کی وجہ سے ہیضہ ، ڈائریا، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے گرمی اور حبس کے موسم میں شہر و گردو نواح میں انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال فوگ سپرے نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھروں کی افزائش میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث کوئٹہ کے شہریوں کو ہیضہ ٹائیفائیڈ ملیریا، ڈائریا سمیت مختلف اقسام کی خطرناک بیماریوں نے اپنی پکڑ میں لیناشروع کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے مکھی اور مچھروں کی بھر مار ہو چکی ہے جس کا فوری طور پر قلع قمع اور افزائش روکنا بہت ضروری ہے تا ہم انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی تاہم ان طرف سے تا حال مکھی ،مچھر مار فوگ سپرے شروع نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھروں کی افزائش میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے . .
متعلقہ خبریں