بلوچستان

سیاسی مخالفین کو اب اپنی ناکام سازشوں کو بند کرنا چاہیے، ضلع چیئرمین کچھی


بولان(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز یونین کونسل کٹھن کے چیئرمین کے عدم اعتماد کے انتخابات میں رند پینل کے امیدوار شوکت علی ابڑو نے ٹاس جیت کر کامیابی حاصل کی ڈھاڈر شہر میں رند پینل کی کامیابی کی خبر سن کر عوام کا ضلع چیئرمین ہاو ¿س کچھی میں رش آمڈ آیا جن میں سیاسی سماجی قبائلی اقلیت برادری اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سردارذادہ میر بیبرگ خان رند اور شوکت علی ابڑو سمیت حمایتیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین کچھی سردارذادہ میر بیبرگ خان رند نے کھٹن یونین کونسل کے چیئرمین شوکت علی ابڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے قیمتی رائے کی پرچی سے رند پینل کو بلدیاتی انتخابات میں ہر بار مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور کامیابی دے کر عوامی نمائندگی کا اعتماد کھونے والے شکست خوردہ عناصر کو شکست سے دو چار کرتے آ رہے ہیں اب ان ناکام سازشی عناصر کو اس طرح کی منفی حربے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکے ضلع کچھی کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں انھیں مکمل طور پر ناکام بناتے آئے ہیں باشعور کچھی کی عوام کا رند پینل سے ایک اٹوٹ رشتہ ہے جو آباو اجداد سے چلتا آ رہا ہے اس اٹوٹ رشتے کو اعتماد کھونے والے کبھی توڑ نہیں سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ رند پینل کا ہر کونسلر سیاسی مخالفین کا مقابلہ آخری دم تک کرتے رہیں گے اور عوام کے رائے پر کسی صورت ڈاکہ ڈالنے والوں کامیاب نہیں ہونے دیں گے کونسلر عوام کا مقامی وارڈ کا نمائندہ ہے اور وہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئیے رند پینل سے ہی اعتماد رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھی کی عوام نے حق رائے دہی سے ہر بلدیاتی انتخابات میں شکست خوردہ عناصر کو مکمل شکست سے دو چار کر رہے ہیں سیاسی مخالفین کو اب اپنی ناکام سازشوں کو بند کرنا چاہیے ضلع کچھی کی عوام رند پینل پر بھر پور اعتماد کرتی ہےانہوں نے کہا کہ رند پینل نے ہمیشہ عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی کے منصوبوں کو ترجیع دی ہے آج ضلع کچھی کی عوام جن بنیادی سہولتوں سے مستفید ہو رہی ہیں انہی کی رائے سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے ہیں اور سینکڑوں منصوبوں پر اب بھی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ رند پینل کے منصوبے عوامی ہیں کیونکے ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کے حقوق اور انکے مسائل کو حل کرنا ہے اور ہر آنے والے دور میں عوام کے مسائل انکی دہلیز میں حل ہو رہے ہیں ہمارے گھر کے دروازے ہمیشہ اپنی عوام کے کھولے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ رند پینل جو سیاسی کامیابی حاصل کر رہی ہے وہ ضلع کچھی کی عوام کا بھر پور اعتماد سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل کے کونسلران چٹانوں کی طرح مضبوط ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سیاسی چٹانوں کو کوئی بھی شکست خوردہ عناصر خرید نہیں سکتا ہے اور نہ ہی ان کے منفی پروپیگنڈہ سے پیچھے ہٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ رند پینل کی سیاسی جدوجہد بلارنگ ونسل ہے جس وجہ سے عوام کا اعتماد سے ہی مقبولیت حاصل کر رکھی ہے رند پینل نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچایا ہے رند پینل عوامی طاقت کا سر چشمہ ہے۔