پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز تجاوز کرگیا، اس میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جاری منصوبوں کی کل تعداد 298 ہے، کثیر جہتی منصوبوں کی کل تعداد 146 ہے، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے متعلق امور وزارت خزانہ دیکھتی ہے، بانڈز سرٹیفکیٹس سے متعلق امور بھی براہ راست وزارت خزانہ دیکھتی ہے۔
بریفنگ کے مطابق ایکسٹرنل ڈویلپمنٹ اسسٹنس اور شاٹ ٹرم اسسٹنس اے ڈی دیکھتی ہے، ڈیٹ مینجمنٹ عمل میں وزارت خزانہ، مرکزی بینک اور ای اے ڈی شامل ہیں۔