ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے ایکس چینج کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ اور ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی فروخت کے نئے ضوابط کے باعث زرمبادلہ کی دونوں ماکیٹوں میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ڈالر کی اڑان رکی رہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 171روپے سے بھی نیچے آگئی اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ مزید 30پیسے کی کمی سے 171روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 170.53روپے کی سطح بند ہوئی۔

دریں اثناء ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فارن کرنسی کی غیرضروری ترسیل کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس سے ناصرف روپیہ کی تنزلی رک گئی ہے بلکہ ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گی۔
اسٹیٹ بینک کے نئے اقدامات سے ایکس چینج کمپنیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اور یہ اقدامات ایف اے ٹی ایف کی باقی ماندہ شرائط پوری کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

1 min ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

35 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

43 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

49 mins ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

56 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

1 hour ago