. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کیسکوکی جانب سے بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری، 636ایف آئی آر زدرج جبکہ 6ہزار960درخواستیں جمع کرادی گئیں . ترجمان کیسکو حکام کے مطابق کیسکوکی جانب سے بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کوئٹہ،پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں کاروائیاں جاری ہیں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 6ہزار960درخواستیں جمع کرادی گئیں ہیںجبکہ صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک بجلی چوروں کے خلاف636ایف آئی آر زبھی درج کئے جاچکے ہیں، ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی میٹروں کو شنٹ اورریڈنگ سلو کرنے والے 27ہزار486گھریلوکنکشنز، 9ہزارکمرشل جبکہ 2ہزار588زرعی کنکشن اور579صنعتی صارفین کے کنکشنزچیک کرنے کے بعد اْن پر جرمانے عائد کردئیے خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کوایک کروڑ35 لاکھ43ہزاربجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کئے گئے ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا70کروڑ29لاکھ روپے بنتی ہے بجلی چوروں سے ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں اب تک تقریباً65 کروڑ90 لاکھ32ہزارروپے وصول کیئے جاچکے ہیں .
متعلقہ خبریں