ہمارے لوگوں نے گاڑیاں جلائیں نہ ہی قانون توڑا، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، ڈاکٹر صبیحہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے اراکین مذاکرات کے نام پر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ ہمارے لوگوں نے گاڑیاں جلائیں حالانکہ ہمارے لوگوں نے نہ کوئی گاڑی جلائی نہ ہی کوئی قانون توڑا، ہمارے لوگ پرامن ہیں اور پرامن ہی رہیں گے۔ حکومت مذاکرات کے نام پر ٹال مٹول کررہی ہے، حکومت مذاکرات کے لیے بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔