صحبت پورمیں نجی تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذرآتش
صحبت پور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات صحبت پور کے قریب نجی تعمیر کمپنی کی مشینری کو مسلح افراد نے نذرآتش کردیا اور فرار ہوگئے۔واقعے میں نجی کمپنی کی مشینری و گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔