انہوں نے کہاکہ خاران کے بلوچوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر بلوچ قوم کو بچانا چاہتے ہو، دنیا کو متحد قوم کا ثبوت پیش کرنا چاہتے ہو تو 28 جولائی کا دن بلوچ کو متحد و مہذب قوم ثابت کرنے کا دن ہے . انہوں نے مزید کہاکہ 28جولائی راجی مچی کو کامیاب بنانے کیلئے خاران کے عوام بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چندہ مہم میں بڑھ چڑ کر حصہ لیکر قومی ذمہ داری ادا کریں . . .
خاران(قدرت روزنامہ)28جولائی راجی مچی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی خاران کی جانب سے شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں راجی مچی میں شرکت حوالے سے اگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا کارنر میٹنگ میں خاران کے مختلف طبقہ فکر بلوچ لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین اور خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی . کارنر اجلاس سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن تھے، ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، قومی علم و آگاہی اور شعور ہماری اولین ترجیح ہے، بلوچ قومی یکجہتی کا کارواں آج پورے بلوچ قوم کی ایک ذمہ دار تنظیم ہے اور اپنی قومی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور نبھا سکتی ہے .
متعلقہ خبریں