حب میں بجلی کے ستائے افراد طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے


حب(قدرت روزنامہ)حب میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کیخلاف حب کے علاقہ آلہ باد ٹاﺅن کے بجلی کے ستائے مکینوں سمیت Kالیکٹرک انتظامیہ کی زیادتیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ بلا ک کر دی اور Kالیکٹرک کے افسران وعملے کے خلاف نعرے بازی کی کئی، گھنٹوں کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک ہونے کے سبب سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کی وجہ سے مسافر بردار گاڑیوں میں موجود مسافر محصور ہو کر رہ گئے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادارہ K الیکٹرک حب انتظامیہ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں حب شہر سمیت الہ آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے اعلانیہ و غیر اعلانیہ کے طور پر بجلی ہونا معمول بن گیا ہے، ایک طرف شدیدگرمی تو دوسری جانب بجلی کی طویل دورانیہ کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ کے شہریوں کے پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، K الیکٹرک افسران واہلکاران بجلی بچت اور K الیکٹرک کے اعلیٰ افسران سے بجلی لوڈشیڈنگ دورانیہ میں اضافہ کرنے میں شاباشی کے عوض حب کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، کبھی لوڈشیڈنگ تو کبھی گیارہ ہزار کیبل فالٹ کے بہانے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تو کبھی گریڈ اسٹیشن میں مینٹیننس کا بہانا بنایا جاتا ہے جبکہ منظور نظر علاقوں کو بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری رہتی ہے Kالیکٹرک افسران و عملہ جان بوجھ کر شہریوں کو تنگ کر کے بجلی بند کر دیتے ہیں انھوں نے کہاکہ شہری علاقوں میں Kالیکٹرک کو 100فیصد بلنگ ریکوری ہونے کے بعد ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے انھوں نے کہاکہ Kالیکٹرک افسران وعملہ اپنا قبلہ درست کریں الہ آباد ٹاﺅن سمیت حب شہر کے دیگر علاقوں میں جاری خود ساختہ لوڈشیڈنگ فوری خاتمہ کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر اس سے مزید سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری K الیکٹرک حب افسران و عملہ پر عائد ہوگی۔ دریں اثناءتحصیلدار حب نے مظاہرین سے کامیاب کئے اور الہ آبادٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔