بلوچستان

خضدار ،غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ، جرمانے


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار شہر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بلدیاتی نمائندگان متحرک بازار سے غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانے کا عزم گرینڈ آپریشن شروع کئی تھڑے مسمار بازار سے بیشتر تجاوزات ہٹادیئے گئے اور متعدد تاجروں پر جرمانہ عائد شہر کے گنجان روڈوں سے تجاوزات ہٹانے پر ٹریفک کی روانی بحال شہر میں غیرقانونی تجاوزات کےآپریشن کے نگرانی کے دوران میونسپل کارپوریشن خضدارکے ڈپٹی میئر میرجمیل قادر زہری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ خضدار شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف متعلقہ ٹیموں کی زریعے آپریشن تیزی سے جاری ہے خضدار میں ٹریفک جام ہونے کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرکے انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو اب روزانہ کی بنیاد پرکرے گی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز اللہ والا چوک,جناح روڈ، کراچی روڈ, مشکے روڈ, میر چاکرخان روڈ, غلامانی چوک سے کیاگیا ہےانہوں نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں روڈ پر رکھے گئے کیبن، ٹھیلوں،پتھاروں اور دکانوں کے باہر رکھے گئے سامان کے خلاف کررہے ہیں تجاوزات کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں اب تادیرجاری رہے گی، یہ کارروائیاں بلا امتیاز کی جائے گی۔ڈپٹی مئیر خضدارنے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسی ہفتے شہر کے مختلف ایریاز میں کی جائے گی اور شہر کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم کیاہے ان شاءاللہ صاف ستھرا شہر عوام کو دیں گے واضح رہے کہ گزشتہ روز باربار عوامی شکایات پر خضدار میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے پتھاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا میونسپل کارپوریشن کے میئر میرآصف جمالدینی کی صدارت میں شہر میں تجاوزات کے حوالے ایک اجلاس ہوا اجلاس میں انسدادتجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلدیہ عظمیٰ اور متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیاگیااجلاس میں بلاجواز غیرقانونی تجاوزات ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے پتھارے داروں اور تجاوزات کی روک تھام کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہا تجاوزات کو ہٹانا شہر میں غیرقانونی تھڑوں فٹ پاتھوں پرناجائز قبضہ گیریت کا خاتمہ خضدار کے عوام کا ایک دیرینہ خواب تھا اس خواب کو پوراکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں