کاشتکاروں نے منتخب ایم پی اے سے کہا کہ گنداخہ اور اوستہ محمد کے زراعت پیشہ لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں علاقے کو ویرانے سے بچائیں اگر یہ لوگ گئے تو ووٹ کس سے لیں گے . انہوں نے کہا کہ پانی چوری سے بچایا جائے ہمیں پینے کا پانی تو دیا جائے . . .
اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)گنداخہ اوستہ محمد میں زراعت کرنے والے ایک بار پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور، علاقے کو ویرانے سے بچایا جائے . صرف سکھر بیراج کا چکر لگانے، دریا کو دیکھ کر واپس آنے کا کوئی فائدہ نہیں، جو پانی آرہا ہے اس پانی کو چوری ہونے سے بچایا جائے، ایکسین اپر کلاس کے زمیندارں سے پیسے لیکر اور داروغے لکھوں روپے لیکر ایکسین کو کما کر دیتے ہیں ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں کی شکایت تفصیلات کے مطابق ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے شکایت کی کہ کھیر تھر کینال کے پانی کے لیے سکھر جاکر چائے مرغی کے پیش سموسے کھار دریا کے گیٹوں کو دیکھ کر فوٹو سیشن کر کے واپس ہمار ے معتبرین اور وڈیرے واپس آتے ہیں کوئی اوٹ پٹ نہیں ہم یہ کہتے ہیں جو پانی کھیر تھر میں آتا بھی ہے وہ چوری سے بچائیں داروغے لاکھوں روپے کماکر ایکسین کو دیتے ہیں اپر کلاس والے زمیندار مین شاخ میں پمپنگ کے ذریعے پانی چوری کر رہے ہیں نا اہل ایکسین اس چوری کو نہیں روک سکتا .
متعلقہ خبریں