سرکاری ملازمین کے گروہ نے ہمارے دفتر پر قبضہ کرلیا، جان لیوا دھمکیاں دے رہا ہے، انجمن اتحاد معذوران


خضدار(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد معذوران کے صدر حافظ عبدالرازق شاہوانی, سینیئرنائب صدر زبیراحمد موسیانی,نائب صدر عبدالمالک زہری, ڈپٹی جنرل سیکرٹری دیدارعلی باجوئی ودیگر انجمن اتحاد معذوران کے عہدیداروں وممبران نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پریس کانفرنس کا مقصد سب کوآگاہ کرنا ہے تاکہ آپ ہماری آواز اور فریاد ذمہ داران اور حکام بالا تک پہنچا سکیں، چند دن پہلے ایک سرکاری ملازم گروہ نے انجمن معذوران کے دفتر کو قبضہ کرنے کی کوشش کی اور انجمن معذوران کے آئینی صدر ودیگر معزور افراد کو دھمکیاں دیں کہ دفتر آنے کی کوشش نہ کریں، ورنہ جان سے مار دیں گے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر کسی معذور فرد کو نقصان پہنچنے کا ذمہ دار قبضہ مافیا طاقتور قوتیں اور ضلعی انتظامیہ ہیں اس کے علاوہ سن دو ہزار سے ہم نے اپنے تنظیم انجمن اتحاد معزوران خضدار کا بنیاد رکھا انجمن اتحاد معزوران کا بنیاد رکھنے کا مقصد معذور افراد کے فلاح و بہبود اور معذورافراد کے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا جس کیلئے مختلف اوقات میں انجمن معزوران نے احتجاجی ریلی پریس کلب کے سامنے مظاہریں کیئے سن 2005 میں انجمنِ معذوران نے ایدھی چوک پر اپنے آئینی حقوق کیلئے ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جوکہ تین ماہ مسلسل جاری رہا اسی دوران اس وقت کے ڈی سی او ڈاکٹر عمر بابر نے انجمن معذوران کے رہنماو¿ں کے ساتھ مذاکرات کیئے جوکہ کامیاب رہا انجمن معذوران نے اپنا بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کر دیا اور تحریری معاہدے کیے گئے جس میں خضدار کے تمام سیاسی پارٹیاں بشمول خضدار پریس کلب کے صحافی بھی موجود تھے انجمن معذوران کے تمام مطالبات تسلیم کئیے گئے جس میں معذورافراد کیلئے رہائشی اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم کے ساڑھے بارہ ایکڑ زمین الاٹ کرنا تجویز کی گئی پانچ فیصد ملازمت کوٹہ سے 6 ماہ میں دس معذور افراد کو ملازمت دینا زکوا? بیت المال سے 40 معذور افراد کو روزگار پیکچ اس وقت کے پچیس ہزار دینا تھا تاکہ معذور افراد اپنا روزگار کرکے اپنا گزر بسر کر سکیں جوکہ بدقسمتی انیس بیس سال گزر گئے اس پر عمل درآمد نہ ھو سکا سابق ڈپٹی کمشنر خضدار وحیدشاہ کے دور میں نیو سبزی منڈی کے بلمقابل مین آر سی ڈی روڈ مشرق کے طرف اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم پر کام شروع ھوا رہائشی اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم کے ساڑھے بارہ ایکڑ زمین کی پیمائش کی گئی انجمن معزوران کا سین بورڈ لگایا گیا وحید شاہ کے تبادلہ کے بعد کام تعطل کا شکار رہا اس کے بعد مختلف ڈپٹی کمشنرز کے تعیناتی وتبالے ھوتے رہے اور ہمیں یقین دہانیاں کرتے رہے طفل تسلیاں دیتے رہے اسی دوران اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم کے زمین سے ساڑھے تین ایکڑ زمین قبضہ مافیا اور لینڈ مافیاز نے قبضہ کیا قبضہ مافیاز کے خلاف بار بار درخواست دینے کے باوجود کسی ڈپٹی کمشنرز نے توجہ نہیں دی بلآخر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طفیل بلوچ تعینات ہوئے انہوں نے ایمانداری اور مخلصی سے اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم پر کام شروع کیا اور بلآخر ہاو¿سنگ اسکیم کے زمین کو معزور افراد کے نام پر الاٹ کیا اور لیز آڈر کو انجمن معزوران کے رہنماو¿ں کے حوالے کیا معزور افراد نے تعمیرات بھی شروع کیے مگر آپس کے کچھ اختلافات کے بنا پر تعمیرات کو روک دی گئی اب معزور افراد کے دونوں دھڑیں ایک اور متفق ہیں سابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کے دور میں انجمن معزوران نے اپنے آئینی حقوق کیلئے ایک ریلی نکالی تھی معزور رہنماو¿ں کے ساتھ مذاکرات کیاگیا تھا معزور رہنماو¿ں نے پندرہ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس میں سر فہرست اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم پر تعمیرات کا سنگین مسئلہ تھا انہوں نے کہا خضدار کے معزورافراد کے آئینی حقوق اور مطالبات پر ہمارے کسی ایم پی اے ایم این اے اور سینیٹرز نے توجہ نہیں دی ہےانجمن اتحاد معزوران خضدار مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ھوا تو الاٹ شدہ اسپیشل ہاو¿سنگ اسکیم پر کمیپ لگاکر اپنے آئینی حقوق کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کریں گے۔