پارٹی ڈسپلن کیخلاف ورزی، بلاول بھٹو نے چنگیر خان جمالی اور روزی خان کاکڑ کو شو کاز نوٹس جا ری کر دیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹوزرداری کی ہدایت پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے پر پیپلزپارٹی بلو چستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ہفتہ کو چیئر مین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکر ٹریٹ سے پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیر خان جمالی اور جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ کے نام شو کاز نوٹس جا ری کیا گیا جس کے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میر چنگیر خان جمالی اور روزی خان کاکڑ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر تے ہوئے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں تحلیل کیں ،صدر اور جنرل سیکرٹری نے کے پاس تنظیموں کو تحلیل کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، متن میں لکھا گیا کہ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری 10 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیںجواب نہ دینے پر عہدیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔