بنگلادیش کشیدہ صورتحال کے باوجود ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے پراعتماد


ڈھاکا(قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ موجودہ سیاسی صورتحال کے باوجود اکتوبر میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی بے امنی کے باوجود پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، شیڈول کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پراعتماد ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد آئی سی سی نے صورتحال کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک بنگلا دیش میں شیڈول ہے، 18 دنوں میں 10 ٹیموں کے 23 میچز ڈھاکا اور سلہٹ میں ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹیو بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظام الدین چوہدری نے کہا کہ ہم آج کے دن تک شیڈول کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، ویمن ونگ کے چیئرمین شفیع العالم نے کہا کہ پریشانی کی صورتحال سے دوچار نہیں ہیں، ابھی بہت وقت باقی ہے، آنے والے دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔