کوئٹہ، احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایڈووکیٹ قلندر رضا انتقال کرگئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایڈووکیٹ قلندر رضا انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی پر کریک ڈاؤن اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف کوئٹہ میں بھی احتجاج ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج ریکی میں وکلا برادری کے شریک رکن ایڈووکیٹ قلندر رضااحتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔