سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

سوات (قدرت روزنامہ) سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری میدانی علاقوں میں بارش اور ژالہ بارہوئی ہے۔ بارش سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔موسم سرما کا لطف برف کی سفید چادر دیکھے بغیر ادھوار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ سیاح برفباری کے دوران من پسند مقامات کا رخ کرتے ہیں۔

سوات میں برفباری نے ایسا موقع بنایا لیکن انتظامیہ نے سیاحوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔بارکھان اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ادھر کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Recent Posts

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

7 mins ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

19 mins ago

چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے چاند کا اب تک کا سب…

22 mins ago

جسٹس بابرستار کےخلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ کی تشکیل کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق ممکنہ طور پر…

35 mins ago

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

58 mins ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

1 hour ago