بی این پی نے گرفتار بے گناہ بلوچوں کی رہائی کیلئے پروفارمہ جمع کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی ہومن رائٹس سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی احمدنوازبلوچ،سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن وضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری ،ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،سینئر اراکین میر نذیر احمدلانگو،حبیب اللہ لانگو،حاجی عبدالمالک لانگو،حاجی عبدالرؤف قمبرانی ،ماسٹرعبدالرحمن لانگو ،پارٹی کے لائیرز بیرسٹر راجہ جواد ،ڈی افس میں گزشتہ کئی دنوں سے گرفتار بے گناہ بلوچوں کی رہائی کیلئے ڈی سی اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ پروفارمہ جمع کیا اس موقعے پر نیشنل پارٹی ودیگر جماعتوں کے عہدیداران موجود تھیں۔ پارٹی رہنماؤں نے کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں سے کہا کہ بی این پی ایک سیاسی جمہوری قوم وطن ترقی پسند جماعت ہیں جنہوں نے ہمیشہ غیر قانونی طورپر گرفتار ہونے والے بلوچ فرزندوں کیلئے بھر پھور سیاسی اور جمہوری کردار ادا کیا اور ہم اپنے لوگوں کو کسی بھی صورت میں اس مشکل میں تن وتنہا نہیں چھوڑینگے ۔