ظہور بلیدی بی وائی سی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تربت پہنچ گئے
تربت(قدرت روزنامہ)ظہور بلیدی بی وائی سی کے ساتھ مذاکرات کیلئے تربت پہنچ گئے، مطالبات پیش کرتے ہوئے دھرنا مظاہرین نے کہا کہ بی وائی سی کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور گوادر جانے والے راستہ کھولے جائے ، اور گوادر سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو ختم کیا جائے ، اور جن جن افراد کے موٹر سائیکل ، گاڑیاں اور موبائل تحویل میں لئے گئے ہیں ان کو واپس کر دیا جائے ،دوسری جانب ظہور بلیدی نے کیمپ میں گفتگوکے دوران کہا کہ اگر راجی مچی کرنے دیتے تو کوئی قیامت نہ آتی۔