پاکستان

پاک فوج اور ایف سی کے جوان عوام کی خدمت میں پیش پیش


پاک فوج کی انتھک کوششوں کی وجہ سے زائرین اپنے پیاروں سے جاملیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تاریخ گواہ ہے کہ ارض پاک پر جب بھی مصیبت کی گھڑی آئی تو پاک فوج نے اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ میدان جنگ ہو یا امن و امان کی صورت حال پاک فو ج نے ہمیشہ عوام خدمت کو ملحوظِ خاطر رکھا۔
حال ہی میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہو ئے ریمدان (پاک -ایران بارڈر) پر پھنسے ہوئے زائرین کو بحفاظت منزلِ مقصو د کی طرف روانہ کیا۔
زائرین کا کہنا تھا کہ ریمدان بارڈر پر زائرین کا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کی بروقت مدد کی وجہ سے زائرین کی مشکلات کا ازالہ ہوا۔
زائرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو بروقت طبی سہولیات پہنچائی گیئں، میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے زائرین کے قیام وطعام کا بھی بہترین بندوبست کیا۔ پاک فوج نے وعدے کے مطابق کراچی سے بسیں منگوا کر زائرین کو اُن کے گھروں کی طرف روانہ کیا۔
پاک فوج کی انتھک کوششوں کی وجہ سے زائرین آج چھ روز بعد اپنے پیاروں سے جاملیں، زائرین نے تہہ دل سے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں