اوستہ محمد میں نو جوان سیلابی ریلے میں بہہ گیا


اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی گزشتہ شب اوستا محمد میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی کئی کچے مکانات گر گئے گھروں میں پانی گھس آیا دو فٹ پانی ٹھر گیا گنداخہ ۔ڈیرہ اللہ یار ۔خان پور جمالی فیض آباد ۔تمبو۔ منجھو شوری کے علاقوں میں شدید بارش۔اس کے علاوہ بختیار آباد میں ایک نوجوان سیلابی ریلے کے نظر علاقہ کنڈی واہ کے25 سالہ امداد علی ڈومکی کو پانی بہا گیا بارہ گھنٹے سے نوجوان کا پتہ نہ چل سکا ۔مختلف علاقوں میں کچے مکانات کے گرنے کی اطلاعات محصول ہو ئی ہیں متعد بچے خواتین کے زخمی کے اطلاعات ہیں موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے دشواریاں ہو رہی ہیں بجلی کا نظام درھم برھم ہیں اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہیں ۔مزید بارشوں ہوئیں تو نقصانات ہو سکتے ہیں۔