لاپتا افراد کے ہر خاندان کو 50 لاکھ روپے گرانٹ کے تعمیری نتائج برآمد ہوں گے، جعفر مندوخیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے حکومت پاکستان کی جانب سے مسنگ پرسنز کے حوالے سے ”نینشل کانسنس اینڈ لیگل ریزولوشن”(National Consensus & Legal Resolution) ایک نئی پیشرفت ہے جس کے مجموعی طور مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہوں گے، اس احسن اقدام سے ملک اور صوبے میں دیگر سیاسی مسائل اور تنازعات ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گمشدہ افراد کے ہر خاندان کو معاشی معاونت فراہم کیلئے گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ بھی خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گمشدہ افراد کے دیرینہ مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے مزید قانونی اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔