حنا الطاف، آغا علی کی نئی تصویروں کے چرچے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کی نئی تصویروں نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔
حنا الطاف اور آغاعلی آج کل چھٹیوں کے سلسلے میں ترکی میں موجود سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔
اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے اپنی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہیں جنہیں اِن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
معروف میزبان ندا یاسر نے بھی حنا الطاف کی جانب سے آغا علی کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر پر اس جوڑی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ ’پیارے پیارے، ماشاءاللّٰہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)


دوسری جانب آغا علی کی جانب سے صرف اپنی اکیلے ہی کی تصویریں شیئر کیے جانے پر مداح حنا الطاف سے متعلق کمنٹ باکس میں اُن سے سوال کر رہے ہیں۔

اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے آغا علی کے اپنے اکاؤنٹ پر اکیلے ہی تصویریں شیئر کرنے کو عجیب عمل قرار دیا گیا ہے۔

آغا علی سے متعدد مداح مطالبہ کر رہے ہیں کہ آغا علی اپنے علاوہ اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ بھی اپنے اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کریں۔