بنگلادیش کے عوام نے عزم و حوصلہ دکھایا اور باہر نکلے، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بنگلادیش کی صورت حال پر کہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے عزم و حوصلہ دکھایا ہے اور وہ باہر نکلے ہیں . وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں .

1971ء کے حوالے سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی ہے .
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر بات ہونی چاہیے . الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا ہے . آئین کے مطابق آزاد امیدوار 3 دونوں میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنتا ہے . کیا آزاد رکن کے حلف نامے کو منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ .
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے رول کو قانون میں تبدیل کیا گیا ہے . سپریم کورٹ کے 2 معزز ججز نے اہم سوالات اٹھائے ہیں . وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں . بنگلا دیش کے لوگوں نے عزم اور حوصلہ دکھایا ہے . بنگلہ دیش کے لوگ باہر نکلے . بنگلادیش کے لوگوں کے عزم کو سراہتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو بنایا، اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا . یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے . یو ٹرن نہ لے تو وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا . آپ کا کوئی دین ایمان ہے؟ بیرسٹر گوہر نے شہباز شریف کو حسینہ واجد سے سیکھنے کا مشورہ دیا . تحریک انصاف نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا . پی ٹی آئی رہنماؤں نے ٹیلی وژن پر آ کر کہا کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے .
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں جب شیخ مجیب کے مجسمے گرائے گئے تو کہتے ہیں کہ دیکھیں عوام نے کیا کیا . ان کی جماعت نے یہاں شیخ مجیب کا بیانیہ بنایا اور ہیرو ڈیکلیئر کیا . تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کو ہیرو ڈیکلیئر کرنے کی پوسٹیں لگائی گئیں . ایک مجسمہ گرنے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیان بدل لیا .
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ رجیم تھا جس نے بنگلا دیش میں تقسیم پیدا کی تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی تقسیم پیدا کرنے کے قائل ہیں . قول و فعل میں تضاد کی ڈگری یو ٹرن کے بادشاہ کو دینی چاہیے . بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے اسلام تک کو استعمال کیا .

. .

متعلقہ خبریں