ٹیچنگ اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آئی سی یو بنائے جائیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تمام ٹیچنگ اسپتالوںمیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس آہی سی یو ICU بنائے جائیںحال میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر کے علاج کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور سیکرٹری صحت کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں آئے روز روڈ ساہیڈاور دیگر حادثات معمول بن چکے ہیں اور اس کی وجہ سے بے شمار قیمتی انسانی جانوں کو نقصان ہوچکا ہے ۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں بشمول ٹیچنگ اسپتالوں میں کوئی ڈنگ کیICU میسر نہیں ۔ ICU نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے صوبوں میں شفٹ کیا جاتا ہے اور بیشتر راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا حال میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر امام بخش کے علاج کے حوالے سے حکومت بلوچستان اور سیکرٹری صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیکرٹری صحت بلوچستان کے تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ICU بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے ۔ ترحمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم اسپتالوں کو فعال کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ تاکہ بلوچستان کے عوام علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر میسر ہوں۔