پیٹرول 130 روپے فی لیٹر! پاکستانیوں کے ہوش اُڑا دینے والا دعویٰ کر دیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیری رحمان نے لکھا کہ ہم نے بجٹ پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تباہی سرکار پیٹرول 130 روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 دن کے اندر پیٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا۔ پہلی ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہی۔
