سرفراز بگٹی کا ماہی گیری کیلئے غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں ماہی گیری کیلئے غیر قانونی ٹرالنگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے قومی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔سرفراز بگٹی نے صوبے میں ماہی گیری کیلئے غیر قانونی ٹرالنگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے قائم مختلف اداروں کے اقدامات انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیے اور قرار دیا کہ غیر قانونی ٹرالنگ میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کروایا جائے۔